1 ستمبر، 2026، 8:46 PM

اگر محاصرہ مزید سخت کیا گیا تو فوجی کاروائی کریں گے، قالیباف

اگر محاصرہ مزید سخت کیا گیا تو فوجی کاروائی کریں گے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت بحری محاصرہ ایک فوجی اقدام تصور ہوتا ہے، لہٰذا اگر دشمن نے محاصرہ مزید سخت کیا تو ہم یقینی طور پر فوجی کاروائی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر محمد قالیباف نے عوام سے ویڈیو گفتگو میں گزشتہ 15 ماہ کے دوران ایران کی دفاعی اور فوجی صلاحیتوں میں ہونے والی اہم پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں ملک نے فوجی شعبے میں ایک دہائی کے برابر ترقی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے ہر مرحلے میں ایران نے پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مسلح افواج کی جارحانہ و دفاعی صلاحیتوں کی بحالی اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ دفاعی ٹیکنالوجی مقامی ہے اور ایرانی نوجوان خود اس شعبے میں پیش رفت کر رہے ہیں، اس لیے ایران کو دشمن سے مدد لینے کی ضرورت نہیں۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ مسلح افواج اپنی فوجی صلاحیتوں کی بحالی کے لیے ملنے والے ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتی ہیں اور ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے دشمن کے مقابلے میں اپنی فوجی طاقت زیادہ تیزی سے بحال کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد مختلف ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے والے حملے ایک واضح تزویراتی پیغام رکھتے تھے۔ ان حملوں سے دشمن اس نتیجے پر پہنچا کہ وہ ایرانی میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

قالیباف نے خبردار کیا کہ جنگ کے آئندہ مراحل میں ایران فوجی صلاحیت کے معیار اور مقدار، دونوں اعتبار سے زیادہ مضبوط اور برتر پوزیشن میں ہوگا۔

News ID 1941057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha